پاکستان کی عدالتی تاریخ کا پہلا واقعہ پھالیہ کی سیشن عدالت کا زیادتی کیس میں مصنوعی ذہانت سے فیصلہ

Apr 12, 2023

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان کی عدالتی تاریخ میں انوکھا واقعہ پیش آیا، ضلع منڈی بہائو الدین کے علاقے پھالیہ کے جج نے کم عمر ملزم کو ریپ کی کوشش کے الزام میں ضمانت قبل از گرفتاری دینے کیلئے مصنوعی ذہانت کے سافٹ ویئر چیٹ جی پی ٹی فور سے مدد لی اور اسے اپنے فیصلے کا حصہ بھی بنایا۔ 29مارچ  2023ء کو  ایڈیشنل سیشن جج محمد عامر منیر  نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ ان کے سامنے ایک13 سال کے کم عمر لڑکے کی ضمانت کا کیس آیا، بچے پر نو سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کی کوشش کا الزام ہے۔ جسٹس عامر منیر نے فیصلے میں یہ بھی لکھا کہ اس فیصلے کی ایک کاپی لاہور ہائی کورٹ کو بھی ارسال کی جا رہی ہے تاکہ مستقبل میں ٹیکنالوجی کے استعمال سے وقت اور وسائل کے ضیاع کو روکا جا سکے۔

مزیدخبریں