بھیرہ میں پاک آرمی کا جوان شہید‘ فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

بھیرہ (نامہ نگار) مادر وطن کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک آرمی کے جوان مطیع اللہ کو اس کے آبائی گاؤں چک سیدا بھیرہ میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔ شہید کی نماز جنازہ میں عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شہید کے جسد خاکی کو آرمی کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی۔ قبر پر قومی پرچم لہرایا اور چیف آف آرمی سٹاف اور سیکٹر کمانڈر کی طرف سے پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں۔

ای پیپر دی نیشن