کالعدم ٹی ٹی پی رہنمائوں کی ااباد کاری پی ٹی آئی حکومت کی حکمت عملی تھی: خواجہ آصف

اسلام آباد (آئی این پی ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہیکہ  کالعدم ٹی ٹی پی کے رہنماوں کی پاکستان میں دوبارہ آبادکاری عمران خان اور ان کی حکومت کی حکمت عملی تھی اور اس آبادکاری کو اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ کی حمایت حاصل تھی لی۔ امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا کہ اسلام آبادکے کابل میں حکمران طالبان رہنماں سے اچھے تعلقات ہیں لیکن افغان طالبان حکام پاکستان پر حملوں میں اپنی سرزمین کے استعمال کو روکنے میں کامیاب نہیں ہوئے، کالعدم ٹی ٹی پی آج بھی پاکستان بالخصوص خیبر پی کے پرحملوں کے لیے افغان سرزمین استعمال کررہی ہے، ڈی جی آئی ایس آئی کے ہمراہ افغانستان کے ایک ماہ پہلے دورے میں یہ معاملہ زیربحث آیا  تھا اور طالبان نے اس مسئلے سے نمٹنے کے عزم کا اظہار کیا تھا، طالبان کا کہنا تھا وہ اپنی زمین دہشتگردی کے لیے کسی بھی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، افغان طالبان اورکالعدم ٹی ٹی پی فاصلہ چاہتے ہیں۔ وزیر دفاع نے کہا کہ عمران خان اپنے پورے سیاسی کیرئیر میں اشارہ دیتے رہے ہیں کہ وہ طالبان کے نظریاتی طور پر حامی ہیں، کالعدم ٹی ٹی پی کے رہنماں کی پاکستان میں دوبارہ آبادکاری عمران خان اور ان کی حکومت کی حکمت عملی تھی اور اس  آبادکاری کو اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ کی حمایت حاصل تھی لیکن کالعدم ٹی ٹی پی کے رہنماں کی پاکستان میں دوبارہ آبادکاری کی حکمت عملی ناکام ہوچکی ہے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے لوگوں کے پاس امریکا کے افغانستان کے اندر چھوڑے ہوئے جدید آلات بھی موجود ہیں جب کہ بھارت طالبان کی آج بھی مدد کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قبائلی علاقوں اور خیبر پختونخوا کے عوام طالبان کے ساتھ  کو ایگزسٹ کرنے کو تیار نہیں، بڑی قابل ذکر بات ہے کہ طالبان کی واپسی کے خلاف لوگ غیر مسلح احتجاج کر رہے ہیں، طالبان اپنی کامیابیوں کو خواتین پر پابندیوں کے ذریعے نقصان پہنچا رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن