معمولی تکرار پردوگروپوں میں تصادم ،ایک شخص جاں بحق ،3زخمی

کوئٹہ میں معمولی تکرار پر 2 گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ایئر پورٹ روڈ کے قریب معمولی تکرار پر  2 گروپوں کے درمیان تصادم ہوگیا، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا اور تین زخمی ہوگئے۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش اور زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کیا۔پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کرتے ہوئے نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی۔

ای پیپر دی نیشن