آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد اور گرد و نواح کے علاقوں میں بدھ کی علی الصبح زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق مظفر آباد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہری خوفزدہ ہوکر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اوردفاتر سے باہر نکل آئے تاہم زلزلے سے کسی بھی قسم کے نقصان کی اطلاعات نہیں ۔ ریکٹرسکیل پر شدت 3.7 ریکارڈ کی گئی اورگہرائی 17 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔زلزلے کا مرکز آزاد کشمیر میں گڑھی حبیب اللہ کے قریب تھا۔