انتخابات فنڈز کی عدم فراہمی، حکم عدولی کے نتائج سب کو معلوم ہیں: سپریم کورٹ

Apr 12, 2023 | 17:05

ویب ڈیسک

اسلام آباد:   پنجاب میں انتخابات کیلئے فنڈز کی عدم فراہمی پر سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل، گورنر اسٹیٹ بینک، سیکرٹری خزانہ اور سیکرٹری الیکشن کمیشن کو نوٹسز جاری کر دیئے۔عدالت عظمیٰ کی جانب سے جاری نوٹسز میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے فنڈز فراہم نہیں کئے، فنڈز کی عدم فراہمی عدالتی احکامات کی حکم عدولی ہے. عدالتی حکم عدولی کے نتائج قانون میں واضح اور سب کو معلوم ہیں. چیف جسٹس نے تمام افسران کو 14 اپریل کو چیمبر میں طلب کر لیا۔نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن کیلئے فنڈز کی فراہمی توہین عدالت کی کارروائی سے زیادہ اہم ہے. بتایا جائے کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل کیوں نہیں کیا گیا.عدالت عظمیٰ نے گورنر اسٹیٹ بینک کو دستیاب وسائل سے متعلق تفصیلات ہمراہ لانے، سیکرٹری خزانہ کو بھی تمام ریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت جاری کر دی۔

مزیدخبریں