برونائی دار السلام کے بادشاہ حاجی حسن بلقیہ کی روضہ اطہر پر حاضری

برونائی دارالسلام کے سلطان حاجی حسن البلقیہ بدھ کو مسجد نبوی پہنچے. جہاں انہوں نے نوافل ادا کیے اور پیغمبر اکرم (ص) اور ان کے دونوں خلفائے راشدین کے روضے پر حاضری دی۔نائیجیریا کے صدر محمد بخاری نے بھی منگل کو مسجد نبویﷺ میں روضہ رسول پر حاضری دی اور نوافل ادا کیے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مسجد نبوی پہنچنے پر دونوں رہنماؤں کا کئی سعودی حکام نے استقبال کیا۔

بعد ازاں نائجیریا کے صدر نے مدینہ منورہ میں سیرت نبویﷺ اور اسلامی تہذیب پر بین الاقوامی نمائش اور میوزیم کا بھی دورہ کیا۔مسلم ورلڈ لیگ کے زیر نگرانی میوزیم میں انہیں انٹرایکٹو ڈسپلے اسکرینوں کے ذریعے پیغمبر اکرم (ص) کے فضائل اور ان کے انصاف،امن اور بقائے باہمی پر مبنی پیغام کے علاوہ دور نبوی میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی ثقافتی ہیئت کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔صدر بخاری نے کہا کہ ایسی نمائش دیگر ممالک میں بھی منعقد کی جانی چاہیے تاکہ دنیا کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے فضائل ، اسلام کے پیغام اور اس کی اقدار سے روشناس کرایا جا سکے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...