پنجاب الیکشن فنڈ، سپریم کورٹ نے گورنر اسٹیٹ بینک، سیکریٹری خزانہ کو طلب کر لیا

Apr 12, 2023 | 18:06

ویب ڈیسک

اسلام آباد: پنجاب الیکشن فنڈز کے سلسلے میں سپریم کورٹ نے گورنر اسٹیٹ بینک اور سیکریٹری خزانہ سمیت دیگر حکام کو طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے عام انتخابات کے معاملے میں رجسٹرار سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل، گورنر اسٹیٹ بینک، اور سیکریٹری الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عدالتی حکم کے مطابق انتخابات کے لیے فنڈز مہیا نہیں کیے گئے. فنڈز کی عدم فراہمی عدالتی احکامات کی حکم عدولی ہے. بتایا جائے کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل کیوں نہیں کیا گیا؟سپریم کورٹ نے گورنر اسٹیٹ بینک اور حکام کو 14 اپریل کو چیمبر میں طلب کیا ہے، اٹارنی جنرل آف پاکستان کو بھی طلب کیا گیا  اور سیکریٹری خزانہ کو بھی چیمبر میں طلب کر لیا ہے۔عدالت نے سیکریٹری الیکشن کمیشن کو پنجاب اور کے پی انتخابات کے حوالے سے ریکارڈ دینے کا بھی حکم دے دیا ہے۔

مزیدخبریں