یوسف رضا گیلانی کی این اے 148 کی خالی نشست پرضمنی انتخاب کیلئے شیڈول جاری

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے کے بعد سید یوسف رضا گیلانی کی این اے 148 کی نشست کو خالی قرار دیکر ضمنی انتخاب کیلئے شیڈول جاری کردیا ہے۔ پولنگ 19 مئی کو ہوگی۔ کاغذات نامزدگی 17 تا 19 اپریل تک جمع کرائے جاسکیں گے، 22 اپریل کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کیلئے آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن