بجلی کے بلوں میں کمی عید الفطر پر عوام کے لیے حکومت پاکستان کا تحفہ ہے: وزیر اطلاعات

Apr 12, 2024 | 14:18

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بجلی کے بلوں میں کمی عید الفطر پر عوام کے لیے حکومت پاکستان کا تحفہ ہے۔ وزیر اطلاعات نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کا فوکس مہنگائی میں کمی پر ہے۔ معیشت سے متعلق مثبت اشاریے سامنے آرہے ہیں۔ عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ایکسچینج ریٹ اور روپے کی قدر مستحکم رہنے سے یہ ممکن ہوا، کوشش ہوگی کہ یہ سلسلہ چلتا رہے۔ خیال رہے کہ اپریل کے بجلی کے بلوں میں حکومت کٰی جانب سے 3 روپے 82 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی ہے۔

مزیدخبریں