چيئرمين پاكستان علما كونسل طاہر اشرفی کا اسماعيل ہانیہ سے ٹیلی فون پر رابطہ

 چيئرمين پاكستان علما كونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے حماس لیڈر اسماعيل ہانیہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔حافظ طاہر محمود اشرفی  نے اسماعیل ہنیہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ كے صاحبزادوں اور فیملی نے ديگر شہدا كی طرح عظيم قربانی دی ہے، رب كريم آپ كو اور شہدا كے لواحقين كو صبر جميل عطا فرمائے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہدا كی قربانياں رنگ لائيں گی اور الاقصیٰ اور فلسطین آزاد ہوگا، ہم جسمانی طور پر فلسطين سے دور مگر ہمارے دل اور روح اہل فلسطين كےساتھ ہیں ۔اس موقع پر اسماعیل ہانیہ کا کہنا تھاکہ اللہ نے ہمارے خاندان اور اہل فلسطين كو شہادتوں سے نوازا جس پر اللہ کے شکر گزارہیں، رب كريم شہدا کا خون كبھی ضائع نہیں ہونے دينگے، یہ خون عظيم مقصد کیلئے ہے۔

ای پیپر دی نیشن