عالمی منڈی، سونے کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ

Apr 12, 2024 | 21:04

ویب ڈیسک

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں یکدم ہزاروں روپے کا اضافہ ہو گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کی جانب سونے کی خریداری پر عالمی منڈی میں سونے کی قیمت پہلی 2400 ڈالر فی اونس سے تجاوز کر گئی ہے ۔سونے کی قیمت میں ایک ہی دن میں ریکارڈ اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی قیمت 2 ہزار 4 سو 13 ڈالر فی اونس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے ۔عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہونے کی وجہ سےاس کے اثرات پاکستانی صرافہ مارکیٹ پر بھی پڑنے کے امکانات ظاہر کیے جارہے ہیں۔

دوسری جانب اماراتی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے.دبئی اور شارجہ کی گولڈ مارکیٹوں میں ایک ہفتے میں مختلف قیراط کے گولڈ نرخوں میں 9 سے 11 درہم کے درمیان اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور سونے کی فی گرام قیمت 16.75 درہم تک پہنچ گئی ہے۔24 قیراط سونے کی فی گرام قیمت 11.5 درہم اضافے سے 282 درہم ، 22 قیراط ایک گرام کے نرخ 10.75 درہم اضافے سے 261.25 درہم جبکہ 21 قیراط ایک گرام کی قیمت 10.25 درہم کے اضافے سے 252.75 درہم پر پہنچ گئی ہے ۔

مزیدخبریں