ساڑھے 12 بلین فراڈ کیس: ارب پتی ویتنامی پراپرٹی ٹائیکون خاتون کو سزائے موت

Apr 12, 2024 | 21:31

ویب ڈیسک

ویتنام میں کھربوں کے فراڈ کیس میں نامزد ارب پتی، پراپرٹی ٹائیکون خاتون کو سزائے موت سنادی گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویتنام میں 67 سالہ پراپرٹی ٹائیکون ٹرونگ مے لین کو بینک فراڈ کیس میں موت کی سزا سنائی گئی ہے۔

کھرب پتی خاتون کو سائیگون کمرشل بینک سے غیرقانونی طور پر 44 ارب ڈالر کے قرضے لینے پر مجرم قرار دیا گیا ہے۔

ویتنام کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ کھرب پتی خاتون، رئیل اسٹیٹ ڈویلپر وان تھین فاٹ ہولڈنگز گروپ کی چیئر مین ٹرونگ مے لین غبن، رشوت خوری اور بینکنگ قوانین کی خلاف ورزی کی مرتکب پائی گئی ہیں جس پر اُنہیں موت کی سزا سنائی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرونگ مے لین کے ساتھ 85 دیگر ملزمان پر بھی مقدمہ چلایا گیا تھا جس میں تمام افراد مجرم قرار پائے گئے ہیں۔

ان ملزمان میں سے چار کو عمر قید جبکہ باقی ملزمان کو 20 سال سے لے کر 3 سال تک قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

12.5 بلین فراڈ کیس میں ٹرونگ مائی لین کے شوہر اور بھانجی بھی ملوث پائی گئی تھیں جنہیں 9 اور 17 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے

مزیدخبریں