برطانیہ نے 24 ممالک کو سفر کے لیے انتہائی خطرناک قرار دیتے ہوئے اپنے شہریوں کو ان ممالک میں نہ جانے کی ہدایت کی ہے، ان ممالک میں پاکستان بھی شامل ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ نے روس، یوکرین، ایران، سوڈان، لبنان، اسرائیل، بیلاروس اور فلسطین کو بھی سفر کے لیے خطرناک ترین ممالک کی فہرست میں شامل کرلیا۔ اس طرح ایسے ممالک کی تعداد اب 24 ہوگئی۔اس فہرست میں پاکستان، سعودی عرب، افغانستان، برکینا فاسو، وسطی افریقی جمہوریہ، چاڈ، ہیٹی، عراق، لبنان، لیبیا، مالی، نائجر، شمالی کوریا، صومالیہ، صومالی لینڈ، جنوبی سوڈان، شام، وینزویلا اور یمن پہلے ہی شامل تھے.برطانوی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس فہرست کا مقصد بیرون ملک جانے کے خواہش مند برطانوی شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔
برطانیہ نے پاکستان کو سفر کے لیے انتہائی خطرناک ملک قرار دےد یا
Apr 12, 2024 | 21:47