نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو نائب کپتان بنائے جانے کا امکان ہے۔چیف سلیکٹر وہاب ریاض نےگزشتہ دنوں پریس کانفرنس میں اس بات کا اعلان کیا تھاکہ نیوزی لینڈ کیخلاف سیریزمیں روٹیشن پالیسی ہو گی جو کپتان پر بھی لاگو ہو گی. تاہم اس وقت نائب کپتان کا اعلان نہیں کیا گیا تھا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ سلیکشن کمیٹی اب نائب کپتان کے لیے ناموں کا جائزہ لے رہی ہے. محمد رضوان نائب کپتانی کیلئے مضبوط امیدوار ہیں جبکہ شاداب خان کے نام پر بھی غور کیا جارہا ہے۔