اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ملاقات کی۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں وفاقی وزارت خزانہ و محصولات کے امور سے متعلق بات چیت کی گئی. وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے وزیراعظم شہباز شریف کو اپنے آنے والے دورۂ امریکہ بارے آگاہ کیا۔وفاقی وزیر خزانہ نے دورے کے دوران عالمی مالیاتی ادارے، ورلڈ بینک اور دیگر اداروں کے ساتھ اپنی طے شدہ ملاقاتوں کے حوالے سے وزیراعظم سے گفتگو کی۔وزیر اعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے درمیان ملاقات میں ملک کی مجموعی معاشی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر خزانہ کی ملاقات، آنیوالے دورہ امریکہ بارے گفتگو
Apr 12, 2024 | 22:45