واشنگٹن(آن لائن)افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر جنرل سٹینلے میکرسٹل نے کہا ہے کہ امریکہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کرنے کیلئے تیار ہے، جنرل میکرسٹل نے کہا ہے کہ طالبان جنگ نہیں جیتیں گے بلکہ ہم جیتیں گے،تاہم اچھے اور برے دن اور اچھے اور برے مہینوں کیلئے معاہدے ہوسکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ وہ حامد کرزئی کی اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ بہت سے طالبان نظریات کی وجہ سے بلکہ پیسوں کی خاطر لڑ رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ صوبہ ہلمند میں بڑی تعداد میں لوگوں کے پاس ووٹ کا حق استعمال کرنے کا موقع ہے لیکن میرے خیال میں کم لوگ ہی گھروں سے نکلیں گے،انہوں نے کہا کہ بوقت ضرورت امریکی صدر سے افغانستان میں مزید فوج تعینات کرنے کا مطالبہ کرسکتے ہیں، ہلمند میں افغان نیشنل فوجیوں کی عدم موجودگی کے بارے میں خبریں غلط ہیں،افغان نیشنل آرمی کی تعداد کو بڑھانے کیلئے ہم کوشاںہیں تاکہ وہ افغانستان کی صورتحال کو خود کنٹرول کرسکیں۔