ٹینس کی عالمی رینکنگ : سرینا ولیمز بدستور سرفہرست، جیلینا جانکووچ دوسرے اور کیرولین وزنائیکی تیسرے نمبر پر

Aug 12, 2010

سفیر یاؤ جنگ
پیرس(اے پی پی) انٹر نیشنل فیڈریشن کی طرف سے جاری کردہ ٹینس کی تازہ ترین عالمی رینکنگ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں میں سرینا ولیمز بد ستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں، جیلینا جانکووچ اور کیرولین وزنائیکی بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر ہیں۔ وینس ولیمز بد ستور چوتھے نمبر پر قائم ہیں ماریا شیراپوا15ویں، دینارا سافنا 35ویں نمبر پر ہیں۔ انٹر نشینل ٹینس فیڈریشن کی طرف سے جاری کردہ ٹینس کی عالمی رینکنگ کے مطابق امریکہ کی سریناولیمز بدستور پہلے نمبر ہیں سربیا کی جیلینا جانکو وچ دوسرے ،ڈنمارک کی کیرولین وزنائیکی تیسرے ، امریکہ کی وینس ولیمز چوتھے ، آسٹریلیا کی سمانتھا سٹوسر پانچویں ، روس کی ایلینا ڈیمینٹوا چھٹے، بیلجیئم کی کم کلسٹر ساتویں، اٹلی کی فرانسیسکاشیون آٹھویں، پولینڈ کی اگنیسکا راڈوانسکا نویں اور روس کی ویرا ذوناریوا دسویں نمبر پر ہیں ۔ چین کی نالئی 11ویں، بیلاروس کی وکٹوریہ آ زارینکا12ویں، بیلجیئم کی سابق عالمی چیمپئن جسٹن ہینن ہارڈین 13ویں، روس کی سوتیلانا کزنٹسوا 14ویں، روس کی ماریا شیرا پوا 15ویں، بیلجیئم کی یانینا ویکمیر 16ویں، اسرائیل کی شہر پیر 17ویں، اٹلی کی فلاویہ پینی یٹا 18ویں ، فرانس کی آروا نے رضائی 19ویں نمبر پر اور فرانس کی مارین بر ٹولی 20ویں نمبر پر ہیں۔
مزیدخبریں