یکم رمضان کوبینک اکاؤنٹس سے زکوۃ کی کٹوتی کے پیش نظرکھاتہ داروں نے پچاس کروڑسے زائد رقم بینکوں سے نکلوا لی۔

لاہورکے مختلف بینکوں سے کھاتے داروں نے بینکوں کی جانب سے زکوۃ کی کٹوتی کے پیش نظرپچاس کروڑ سے زائد رقم نکلوا لی۔ بینک ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ ہرسال یکم رمضان المبارک کواسلامی قوانین اورشرح کے مطابق بینک میں موجود رقم سے زکوۃ کی کٹوتی کرتے ہیں۔ بینک ذرائع کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ پچھلے سالوں کی نسبت بینکوں سے کم رقم نکلوائی گئی ہے کیونکہ بہت سے کھاتہ داروں نے رقوم جمع کراتے وقت ہی ڈیکلریشن فارم جمع کرا دئیےتھے کہ بینک ان کی زکوۃ نہ کاٹیں۔ کھاتہ داروں کا کہنا ہے کہ وہ بینکوں سے رقوم اس لیے نکلواتےہیں کہ وہ خود زکوۃ کی ادائیگی کرنا چاہتے ہیں۔ یکم رمضان کو زکوۃ کی کٹوتی کے حوالے سے بینک عوام کے لیے بند رہیں گے۔

ای پیپر دی نیشن