وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے میڈیکل اسٹوڈنٹس اور ڈاکٹرز سے سیلاب زدگان کی بھرپورمدد کی اپیل کی اور کہا کہ وبائی امراض سے بچاؤ کے لیے میدان عمل میں آئیں۔

رحیم یارخان کے متاثرہ علاقے کے دورے کے موقع پروزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبے کے متاثرہ علاقوں میں پانی اترنے کے بعد بڑے پیمانے پر وبائی امراض پھوٹنے کا امکان ہے جس کی روک تھام کے لیے طبی ٹیمیں متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ جن علاقوں میں سٹرکیں کٹ جانے سے میڈیکل ٹیمیں نہیں پہنچ سکتیں،وہاں ہیلی کاپٹر سے جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کیا جائے۔ وزیراعلیٰ نے جام پوراور کوٹ ادو میں متاثرین کے کیمپوں کا دورہ کیا اورمقامی انتظامیہ کوہدایت دی کہ وہ متاثرین کی امداد میں کوئی کسرنہ چھوڑیں۔

ای پیپر دی نیشن