سکھر بیراج پرپانی کا دباؤ برقرار ہے ، پانی اب بھی خطرے کے نشان کو چھو رہا ہے۔ جبکہ کوٹری بیراج میں پانی کی سطح میں اضافہ ہورہا ہے۔

سکھر بیراج میں پانی کی آمد  گیارہ لاکھ دس ہزار جبکہ گدو بیراج میں دس لاکھ پندرہ ہزار کیوسک ریکارڈ کی گئی ۔ سیلاب کے باعث نوشہرو فیروز کے سو سے زائد دیہات زیر آب آگئے ہیں جبکہ سیلابی پانی اب جیکب آباد کی طرف تیزی سے بڑھ رہاہے۔ سیلاب  سے لاڑکانہ کے مختلف بچاؤ بندوں پر بھی پانی کا شدید دباؤ ہے اورکچے کے بیشترعلاقے زیرآب آچکے ہیں۔ ضلع خیرپور میں جمشید لوپ بند، الراجاگیربند اورفرید آباد بند پربھی پانی کے دباؤ میں اضافہ ہورہا ہے۔ راضی ڈیرو کے قریب گوٹھ پنھل کورائی میں دو بچے سیلابی پانی میں بہہ گئے تاہم ایک کو بچا لیا گیا۔ مظفر گڑھ کے علاقے شاہ جمال میں سیلابی ریلے نے اسی بستیوں کو متاثر کیا ہے۔  دوسری جانب دریائے سندھ سے متاثر ہونے والےعلاقوں میں لوگوں کو خوراک کی قلت کا سامنا ہے۔

ای پیپر دی نیشن