ماہ رمضان کی تھی ستائیس معجزہ رونما جب ہوا تھا
ہند کی سرزمیں پہ مسلماں تھے پریشاں تو آیا مسیحا
میرے قائد کی صورت خدا نے ایک انمول تحفہ دیا تھا
لاالہٰ کا پرچم اٹھا کر اپنے قائد کی زیر صدارت
اہل ایماں کا تب ایک لشکر کامیابی کی سیڑھی چڑھا تھا
دن تھا جمعہ کا افضل، فضائیں ہر طرف ہو گئی تھیں معطر
لے کے پیغام خوشیوں کا سورج جب طلوع دوستو ہو رہا تھا
غم نہ کر اے وطن میری جنت تیری تاریخ تو ہے روحانی
تو اُسی روز ہی بن گیا جب پہلا ہندو مسلماں ہوا تھا
میرے آقا کا فیضان ہے یہ، شبِ نزولِ قرآن ہے یہ
بارگاہِ الٰہی میں عابد سرخرو میرا قائد ہوا تھا
(جاوید احمد عابد شفیعی.... 03134082892)