کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے اختتام پر تیزی محدود ہوگئی اور کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس بارہ ہزار تین سو پوائنٹس کی سطح برقرارنہ رکھ سکا۔

Aug 12, 2011 | 14:34

سفیر یاؤ جنگ
کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور انڈیکس ایک سو پچاس سے زائد پوائنٹس بڑھ کر بارہ ہزار چار سو پوائنٹس کی سطح عبور کرنے میں کامیاب رہا تاہم ٹریڈنگ کےاختتام پراوجی ڈی سی ،پاکستان پٹرولیم،اینگرو کیمیکل اور دیگراسکرپٹس میں شئیرز کی فروخت انڈیکس کو گیارہ ہزار تین سو پوائنٹس کی سطح سے نیچے لے آئی اور کاروبار کے اختتام پرکےایس ای ہنڈریڈ انڈیکس گیارہ ہزار دو سو باسٹھ پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی کاروباری حجم پانچ کروڑ اڑتیس لاکھ شئیرزرہا حجم کے اعتبار سے پاک جین پاور کمپنی کے شئیرز میں سب سے زیادہ سودے ہوئے۔ادھرلاہورسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہااورمارکیٹ پینتالیس پوائنٹس اضافے کے ساتھ دو ہزارآٹھ سو بتیس پوائنٹ پر بند ہوئی۔ ایل ایس ای میں ننانوے کمپنیوں کے بارہ لاکھ اسی ہزار ایک سو پچاس حصص کا کاروبار ہواجس میں سے پینتیس کمپنیوں کے حصص میں اضافہ ، نو میں کمی جبکہ پچپن کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔
مزیدخبریں