لکھنﺅ (نیوز ایجنسیاں) کانوڑیوں کے راستے کو بدلنے کی وجہ سے تنازعہ نے مرادآباد کو فرقہ وارانہ فسادات کی آگ میں جھونک دیا ہے۔ شرپسند عناصر کے نماز تراویح کے وقت نمازیوں پر حملہ کرنے کے بعد صورتحال کشیدہ ہو گئی۔ انتظامیہ نے شہر کے 6 تھانہ علاقوں گلشہید، کوتوالی، مجھولا، کٹ گھر، مغل پور اور ناگ پھنی میں غیرمعینہ مدت کےلئے کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ فسادیوں نے دن رات کئی گاﺅں کو نشانہ بنایا۔ کئی دکانوں، گاڑیوں اور کھوکھوں کو آگ لگا دی۔ تشدد میں 12 افراد زخمی ہوئے۔ جس میں ایک کو نازک حالت میں دہلی ریفر کر دیا گیا ہے۔