اسلام آباد (آن لائن )پاکستان میں امریکہ کے قائم مقام سفیررچرڈ ہوگلینڈ نے کہا ہے کہ وزیرستان میں مشترکہ آپریشن نہیں ہورہا۔ شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کےلئے امریکی فوج پاکستانی سرزمین پر قدم نہیں رکھے گی۔ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو میں قائم مقام امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ امریکی میڈیا میں وزیرستان میں مشترکہ آپریشن کی باتیں درست نہیں ہیں۔