ایف بی آر کی ریلوے سے واجبات وصولی کیلئے کارروائی تیز

Aug 12, 2013

لاہور (آئی این پی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پاکستان ریلوے سے 31 کروڑ 90 لاکھ روپے واجبات وصولی کیلئے کارروائی تیز کر دی۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے چیف کمشنر لارج ٹیکس پیئر یونٹ لاہور کو ہدایت کی ہے کہ پاکستان ریلوے سے اکتیس کروڑ نوے لاکھ روپے ٹیکس واجبات کی بلاتاخیر وصولی ممکن بنائی جائے۔ چیئرمین ایف بی آر نے دیگر سرکاری اداروں سے بھی ٹیکس واجبات کی جلد از جلد وصولی کی ہدایت کی ہے۔

مزیدخبریں