بولان : بس مسافروں کو قتل کرنے والوں کے خلاف آپریشن ‘ فائرنگ کا تبادلہ ‘6 جاں بحق

کوئٹہ (بیورو رپورٹ+نوائے وقت رپورٹ+ آن لائن) بلوچستان کے علاقے بولان میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے بولان میں کوچ سے اتار کر مسافروں کو قتل کے بعد آپریشن کے دوران 6 افراد جاںبحق ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے بولان میں سرچ آپریشن کیا گیا جس میں فائرنگ کے تبادلے میں 6افراد جاں بحق ہوئے جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ ایمونیشن قبضے میں لے لیا گیا۔ جاں بحق ہونے والوں کا تعلق کالعدم تنطیم سے بتایا جاتا ہے۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق ایف سی نے کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر سرچ آپریشن کے دوران آٹھ مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پکڑے گئے اسلحہ میں دو ایل ایم جی رائفل، راکٹ لانچر شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...