سیالکوٹ (نامہ نگار)تھانہ کوتوالی کے علاقہ پیرس روڈ پر ہندوﺅں کے مندر پر فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق رات نامعلوم تین ملزمان نے جگن ناتھ مندر پر فائرنگ شروع کردی جس کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ۔ عینی شاہدین کے مطابق واقعہ کے وقت ہندو مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے موجود تھے۔ گولیاں دیوارمیں لگیں تاہم کوئی جانی نقصان نہ ہوا۔ واقعہ کے بعد مندر میں مذہبی رسومات کی ادائیگی کا پروگرام منسوخ کر دیا گیا اور جس کے بعد ہندو خاندان اپنے گھروں کو واپس لوٹ گئے۔