حکومتی دعوﺅں کے برعکس عید پر بھی بدترین لوڈ شیڈنگ ‘ ہارون آباد ‘ ساہیوال ‘ شیخوپورہ میں مظاہرے

Aug 12, 2013

لاہور + فیصل آباد(نامہ نگاران+نمائندہ خصوصی) مختلف شہروں میں عید پر بھی لوڈشیڈنگ جاری رہی، حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ ہارون آباد میں چاند رات سے لے کر عید کے تیسرے روز تک چار روز ٹبہ نور پورہ اور ٹبہ شرقیہ بنگلہ روڈ ہارون آباد کے مکین بجلی سے محروم ہیں مکین عید الفطر کی نماز کی ادائیگی نہیں کر سکے۔ انہوں نے کہا واپڈا اہلکاروں نے ٹرانسفارمر کی مرمت کی مد میں 25 ہزار روپے مانگے جس پرعلاقہ کے مکینوں نے چندہ اکٹھا کر کے چاند رات سے قبل واپڈا اہلکاروں کو 25 ہزار روپے دیدئیے لیکن اس کے باوجود چار روز سے مسلسل بجلی فراہم نہ ہوسکی ہے جس پر اہل علاقہ نے بنگلہ روڈ پر ٹائروں کو آگ لگا کر روڈ کو بلا ک کر کے واپڈا کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ احتجاج کرتے چودھری اویس نے کہا چاند رات، عیدالفطر اور نماز جمعة المبارک کے موقع پر بھی فیصل آباد اور گردونواح میں بجلی بندرہی۔ ہزاروں شہری نماز عیدکی تیاری نہ کرسکنے کی وجہ سے عیدگاہ نہ پہنچ سکے۔ جامع مسجد گلزار مدینہ اور جامع مسجد رحمانیہ میں مقررہ وقت پر نمازیوں کی کم تعدادکودیکھتے ہوئے نمازعید تاخیرسے اداکی گئی۔ شہریوں نے موجودہ حکمرانوں کوغلیظ گالیوں سے نوازتے ہوئے زرداری کی حکومت کو بہتر قرار دیدیا۔ عیدکے روز بجلی کی 10 گھنٹے کی بدترین لوڈشیڈنگ پر شہری چیخ اٹھے۔ چاند رات کو رات 7 بجے سے 11 بجے تک بجلی بند رہی۔ عیدکی صبح 4 بجے بند ہونیوالی بجلی پونے سات بجے بحال کی گئی۔ نماز جمعة المبارک کے موقع پر دن ایک بجے سے تین بجے تک رات نو بجے بجلی بند اور دوبارہ ساڑھے دس بجے بحال ہوئی۔ عیدکے دنوں میں بجلی بند نہ کرنے کے حکومتی اعلانات ٹھس ثابت ہوئے۔ درزی بروقت عید کے کپڑے تیار نہیں کر سکے۔ چاند رات کو مسلسل چار گھنٹے بجلی کی بندش سے حجام کی دکانوں سمیت دیگر دکانداروں اور گھریلوصارفین کو سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ شہریوں کو پانی کی شدید قلت کا سامنا رہا۔ جوہر آباد، بھیرہ، کوٹ مومن، شیخوپورہ، اٹھارہ ہزاری، بچیانہ، ساہوکا، چیچہ وطنی، ساہیوال، ہارون آباد میں عید کے ایام میں بھی لوڈشیڈنگ جاری رہی۔جوہرآباد میں حکومت کی طرف سے عید کے موقع پر بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کئے جانے کے دعوے عملی طور پر کہیں بھی دیکھنے میں نہ آئے۔ عید کے ایام میں ضلع کے شہری علاقوں میں 8 سے 9 جبکہ دیہی علاقوں میں 12گھنٹے سے بھی تجاوز کرتا رہا اور بعض ضلع کے دور افتادہ علاقوںمیں یہ دورانیہ 15 گھنٹے سے بھی زائد رہا۔ بھیرہ میں محکمہ واپڈا نے ماہ رمضان المبارک میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کی اپنی روایت کو عید الفطر کے روز بھی بر قرار رکھا۔ لوگ عید گاہوں اور مساجد میں اوقات نماز کے دوران حکمرانوں خصوصاً واپڈا حکام کو ہاتھ اٹھا اٹھا کر بد دعائیں دیتے رہے۔ کوٹ مومن شہر اور گرد و نواح میں عید کے روز بدترین لوڈشیڈنگ شہری شدید پریشان رہے۔ شےخوپورہ سے نامہ نگار خصوصی کے مطابق عےد کی چھٹےوں کے دوران شہر کے متعدد علاقوں مےں بجلی کی لوڈشےڈنگ کا سلسلہ جاری رہا محلہ معراج پورہ اور گوجرانوالہ روڈ کی آبادی شےش محل مےں بجلی کے خراب ٹرانسفارمر تبدیل نہ ہونے کے باعث لوگ سراپا احتجاج بن گئے اور دو روز سے بجلی کی بندش کےخلاف احتجاجی مظاہرے کئے۔ پہلا مظاہرہ شےخوپورہ گوجرانوالہ روڈ پر ہوا جہاں مظاہرےن نے ٹرانسفارمر ٹھےک نہ کرنے پر ٹائروں کو آگ لگا کر روڈ بلاک کر دی اور لےسکو حکام کےخلاف شدےد نعرے بازی کی۔ دوسرا مظاہرہ محلہ معراج پورہ کے صارفےن نے کےا ےہاں بھی بجلی کا ٹرانسفارمر دو روز سے خراب ہونے کی وجہ سے بجلی بند رہی جس پر صارفےن مشتعل ہو گئے اور انہوںنے لاہور روڈ واپڈا پلازہ کے سامنے ٹائروں کو آگ لگا کر لاہور شےخوپورہ روڈ کو بلاک کر دےا اور واپڈا کےخلاف شدےد نعرے بازی کی۔ مظاہرےن نے واپڈا کے دفتر مےں گھس کر آگ لگانے کی کوشش بھی کی مگر پولےس نے فوری مداخلت کر کے ان کو روک لےا۔ اٹھارہ ہزاری میں عید کی چھٹیوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ ساہوکا میں بھی عید کے دن بھی ساہوکا، دیوان صاحب ،جملیرا اور گردونواح میں بدترین لوڈ شیڈنگ، باربار کی ٹرپنگ سے قیمتی سامان جل گیا۔ چیچہ وطنی، گردونواح میں بجلی کی لوڈشیڈنگ بدستور حسب سابق جاری رہی۔ ساہیوال کے نواحی دیہاتوں میں عید کے تینوں دنوں میں طویل لوڈ شیڈنگ ،حکومت کے عید دنوں میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان دھرے کا دھرا رہ گیا۔ عید کے پہلے دن علاقہ کے مکینوں نے شدید احتجاج کیا ہے۔ بچیانہ میں عید کے روز بھی بچیانہ منڈی میں محکمہ واپڈا کی طرف سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا۔ لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کیلئے حکومتی وعدوں پر جلد عمل درآمد نہ ہونے سے حکومت کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے۔

مزیدخبریں