افغانستان سے امریکی انخلاءکی مدت قریب آتے ہی بھارتی پریشانی میں اضافہ

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) متعلقہ حلقوں کی رائے ہے کہ بھارت،افغانستان میں اپنے کردار کے معاملہ پر پاکستان کو دباﺅ میں لانے کیلئے جارحانہ رویہ اختیار کئے ہوئے ہے۔ ان حلقوں کے مطابق افغانستان سے امریکہ کے انخلاء کی مدت قریب آتے ہی بھارت کی پریشانی میں اضافہ ہو گیا کیونکہ امریکی انخلاءکے بعد افغانستان میں اس کی سرپرستی ختم ہو جائے گی۔ اور اس شورش زدہ ملک میں نئی قوتیں امریکہ کی جگہ لے لیں گی۔ ایک اور ذریعہ کے مطابق بھارت کی اشتعال انگیزی کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ وہ پاکستان کو مسلسل مشرقی سرحد پر مصروف رکھنا چاہتا ہے۔ مشرقی سرحد اور کنٹرول لائن پر مسلسل فوجی کشیدگی پاکستان کی معیشت،داخلی استحکام پر برے اثرات مرتب کرتی ہے۔ یہ کشیدگی بھارت کو مقبوضہ کشمیر کی مخدوش صورتحال چھپانے میں بھی مدد دے رہی ہے۔ دنیا کی نظریں پاک بھارت کشیدگی پر مرکوز ہیں لیکن مقبوضہ کشمیر میں سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں معصوم شہریوں کی ہلاکتوں کا کوئی نوٹس نہیں لیا جا رہا۔

ای پیپر دی نیشن