لاہور(آئی این پی) نامور اداکارہ جاناں ملک نے کہا ہے کہ دوسروں میں خامیاں نکالنے اور برائیاں کرنے کی بجائے اپنا احتساب کرتی ہوں ‘ جب آپ کسی کی طرف ایک انگلی اٹھاتے ہیں تو ہاتھ کی چار انگلیاں آپ کی طرف اشارہ کر رہی ہوتی ہیں‘ مختلف پراجیکٹس میں مصروف لیکن معیاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔اداکارہ نے کہا کہ شوبز سے وابستہ ہوں اور مجھے اس پر فخر ہے ،اپنے پروفیشن سے جنون کی حد تک لگائو ہے اور یہی میرا اوڑھنا بچھونا ہے ۔