دمشق +خالدیہ (اے پی پی+آن لائن) شام کے علاقہ لازقیہ میں فضائیہ کی کارروائی کے نتیجہ میں 30 افراد ہلاک ہوگئے۔ ادھر شامی فوج نے باغیوں سے قبضہ چھڑانے کیلئے خوبصورت اور تاریخی شہر خالدیہ کو نیست و نابود کردیا۔ ۔ خالدیہ شہر کا نام صحابی رسول اور عظیم سپہ سالار حضرت خالد بن ولید کے نام پر رکھا گیا ہے۔ اس شہر میں نہ صرف حضرت خالد بن ولید کا مقبرہ ہے بلکہ ان کے نام سے منسوب صدیوں پرانی خالد بن ولید مسجد بھی پوری آب و تاب کے ساتھ موجود ہے لیکن شامی فورسز کی بمباری نے اس مسجد اور شہر بھر کی خوبصورتی کو گہنا دیا ہے۔