کوہاٹ : پولیس نے گاڑی نہ روکنے پر فائرنگ کر دی، 20 سالہ نوجوان جاں بحق

پشاور(این این آئی) کوہاٹ روڈ پر پولیس نے گاڑی نہ روکنے پر فائرنگ کر دی جس سے 20سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ ہلاک ہونے والے 20سالہ نوجوان کا تعلق ڈومیل بنوں سے ہے اور وہ قریبی رشتہ دار سے ملنے پشاور آرہا تھا ۔متنی پولیس کا کہنا ہے کہ کارسوار نوجوان ناکہ بندی توڑتے ہوئے گاڑی سے اترا اور فائرنگ کرتا ہوا کھیتوںکی طرف بھاگا تاہم پولیس کی جوابی فائرنگ سے وہ ہلاک ہو گیا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے نوجوان سے پستول بھی برآمد کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...