فضل الرحمن کا اقتدار کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا: پرویز خٹک

پشاور (اے این این) خیبر پی کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے  کہا ہے کہ 22 اگست کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں  تحریک انصاف اپنے اتحادیوں کیساتھ ملکر پہلے سے بہتر نتائج دکھا کر زیادہ نشستیں جیتے گی۔ مخالفین تحریک انصاف کی مقبولیت سے اب بھی بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔  مولانا فضل الرحمان کا اقتدار میں آنے کا خواب کبھی بھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔ وہ قوم کو بتائیں کہ انہوں نے اتنی جائیداد اور گاڑیاں کہاں سے بنائیں۔ انکی سیاست اسلامی نہیں بلکہ لوٹ مار پر مبنی ہے۔ خیبر پی کے کے عوام باشعور ہیں اب انہوں نے مولانا کو پہچان لیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...