3 سکیورٹی افسروں کے قاتلوں کی تلاش، چلاس میں پاک فوج کا آپریشن

Aug 12, 2013

گلگت/چلاس (ائی این پی) سکیورٹی اداروں کے افسران کے قتل پر پاک فوج کاپہلی دفعہ گلگت سے 128 کلو میٹر دور چلاس کے علاقے  میںآپریشن  کیا گیا۔پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کی علاقے کی فضائی نگرانی ‘ جاری ہے۔شہر کے تمام داخلی اور خارجی راستے بند ‘فوج نے لوگوں کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کر دی ‘دور دراز علاقوں سے آنے والے افراد کو ہسپتال پہنچنے میں شدید دشواریوں کا سامنا‘ مغربی چلاس سے 80 کلو میٹر فاصلے پر واقع وادی دیرل کے گاؤں بروگی میں بھی فوجی دستے دہشتگردوں کی تلاش کیلئے پہنچ گئے‘انتظامیہ اور پولیس  میڈیا کو کچھ بھی بتانے سے گریزاں‘ عوام کی جانب سے آپریشن کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں