رستم پاکستان دنگل کا پہلا رائونڈ یکم ستمبر کو ہوگا

لاہور(سپورٹس رپورٹر) رستم پاکستان دنگل کا ابتدائی راونڈ یکم ستمبر کو لاہور میں ہوگا۔ رستم پاکستان عثمان عرف بلو شیخوپوریہ ابتدائی راونڈ سے مستثنٰی ہونگے۔ پاکستان ریسلنگ فیڈریشن نے رستم پاکستان دنگل کے لیے چاروں صوبوں، اسلام آباد اور فیڈریشن سے الحاق رکھنے والے تمام یونٹس کو دو دو پہلوان مقابلے کے لیے بھجوانے کی درخواست کی۔ پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری چودھری اصغر کے مطابق نیشنل ریسلنگ چیمپیئن شپ 31 اگست سے 2 ستمبر تک منعقد ہوگی جس میں فیڈریشن سے الحاق رکھنے والے تمام یونٹس کو شرکت کی دعوت بھجوا دی گئی۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...