ٹورنٹو(اے پی پی) متحدہ عرب امارات نے پہلے ٹی 20 میچ میں کینیڈا کو 72 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔ متحدہ عرب امارات کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز بنائے۔ محمد اعظم نے 70 رنز کی دلکش اننگز کھیلی۔ کینیڈا کی طرف سے رضوان چیمہ اور ہرویر بیدوان نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ کینیڈا کی ٹیم ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 16.2 اوورز میں 85 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ روندو گوناسیکرا 33 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ متحدہ عرب امارات کی جانب سے احمد رضا نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
متحدہ عرب امارات نے پہلے ٹی 20 میچ میں کینیڈا کو 72 رنز سے ہرا دیا
Aug 12, 2013