ٹیم مینجمنٹ کے معاملات میں مداخلت کی ضرورت نہیں: سیکرٹری ہاکی فیڈریشن

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری آصف باجوہ نے کہا کہ ایشیا کپ ٹورنامنٹ کی تیاری کے لیے ٹیم مینجمنٹ کو مکمل بااختیار کیا ہے ان کے معاملے میں مجھے مداخلت کرنے کی ضرورت نہیں ’’نوائے وقت‘‘ کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ  ایسی باتوں میں کوئی صداقت نہیں  کہ فیڈریشن کے حکام نے تربیتی کیمپ کو لا وارث چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ پاکستان ٹیم کے لیے جیتنا انتہائی ضروری ہے  انہوں نے کہا کہ  ایشیا کپ آسان ہدف نہیں  اس کے باوجود ٹیم پوری طاقت کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ قوم سے اپیل ہے کہ وہ قومی کھیل ہاکی کی کامیابی کے لئے دعا کرے۔  

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...