اسلام آباد، لاہور، کراچی (آئی این پی) سابق صدر پرویز مشرف 71برس کے ہو گئے۔ ملک بھر میں آل پاکستان مسلم لیگ کے کارکنوں اور ان کے ذاتی دوستوں نے ان کی 71 ویں سالگرہ منائی۔ اندرون و بیرون ملک میں آل پا کستان مسلم لیگ کی جانب سے پرویز مشرف کی سالگرہ کی تقر یبات کا انعقاد کیا گیا ۔ اسلام آباد میں اے پی ایم ایل کے ورکرز کنونشن میں مشرف کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ اس موقع پر مشرف اور ان کی والدہ کی صحت یابی اور درازی عمر کی خصوصی دعائیں کی گئیں۔