’’مسٹر عمران اب کوئی آپ پر زیادہ دیر یقین نہیں کریگا، آپکا نظریہ سازشی ہے‘‘ مریم نواز کا ویب سائٹ پر ٹوئٹ

اسلام آباد (آئی این پی ) وزیر اعظم یوتھ پروگرام کی چیئرپرسن مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان نے سازشی نظریہ دیا ہے اب کوئی اس پر یقین نہیں کریگا، عمران خان سب کچھ ہوس اقتدار کیلئے کر رہا ہے، مسلم لیگ(ن) کے کارکنان غصے میں ہیں اور تحریک انصاف کا بھرپور جواب دینا چاہتے ہیں لیکن ہمیں پاکستان کی خاطر صبر سے کام لینا ہو گا،لوگ وزیراعظم کے مثبت روئیے سے سبق سیکھیں‘ شیر جب کچھار سے باہر آتا ہے تو لگڑ بھگڑ پہاڑوں پر بھاگ جاتے ہیں۔ پیر کو سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ پر اپنے ٹوئیٹس میں مریم نواز شریف نے عمران خان سے مخاطب ہو کر کہا کہ مسٹر عمران خان اب آپ پر کوئی زیادہ دیر تک یقین نہیں کریگا، ہم جانتے ہیں کہ آپ نے ہر ایک کو گھیرے میں لینے کی کوشش کی ہے اور سازشی نظریہ بنایا ہے، کیا آپ کے پاس دھاندلی کے کوئی ٹھوس ثبوت موجود ہیں، ہم آپ پر کیوں یقین کریں، منتخب حکومت کیوں گھر جائے، قوم کیوں نئے انتخابات کے اخراجات اور مشکل کے بوجھ تلے آئیں، کیا یہ سب کچھ آپ کی ہوس اقتدار کیلئے ہونا چاہیے، ایسا نہیں ہو سکتا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...