گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) نشئی شوہر نے گھر کی چیزیں بیچنے سے منع کرنے پر بیوی کی چھری سے ناک کاٹ دی۔ کھیالی شاہ پور کا لطیف کچھ عرصہ سے نشے کاعادی تھا جو اپنی لت پوری کرنے کیلئے گھر کی چیزیں بیچ دیتا تھا جس پر لطیف اور اس کی بیوی ریحانہ کے مابین جھگڑا رہنا معمول تھا۔ اس نے نشہ کی غرض سے گھر کا سامان فروخت کرناچاہا تو دونوں میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوگیا جس پر نشئی شوہر نے تیز دھار چھری سے ریحانہ کی ناک کاٹ دی۔ متاثرہ خاتون کو طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیاگیا۔
گوجرانوالہ: نشئی شوہر نے گھر کی چیزیں بیچنے سے منع کرنے پر چھری سے بیوی کی ناک کاٹ دی
Aug 12, 2014