مظفرگڑھ: ترکی کے تعاون سے قائم ہسپتال میں پہلے بچے کی پیدائش‘ والدین نے نام ’’طیب اردگان‘‘ رکھ دیا

Aug 12, 2014

مظفرگڑھ(آن لائن) ترک حکومت کی تعاون سے مظفرگڑھ میں بنائے جانے والے طیب اردگان ہسپتال المعروف ٹکا ہسپتال مظفرگڑھ میں پہلے بچے (لڑکے) کی پیدائش ہوئی جس کے والدین نے بچے کا نام طیب اردگان رکھ دیا ہے، ضلعی انتظامیہ ڈی سی او مظفرگڑھ کی طرف سے بچے کے والدین کو مبارک باد پیش کی اور گلدستے پیش کئے، بچے کی پیدائش بذریعہ آپریشن ہوئی زچہ و بچہ دونوں خیریت سے ہیں، والدین جھنگ موڑ مظفرگڑھ کے رہائشی ہیں۔

مزیدخبریں