اسلام آباد (این این آئی) لال مسجد شہداء فاؤنڈیشن نے وزارت داخلہ سے پاکستان عوامی تحریک کو کالعدم جماعت قراردینے کی درخواست کردی ہے۔ وزارت داخلہ کے ترجمان کے حوالے سے بتایا گیا کہ لال مسجد شہداء فاؤنڈیشن کی جانب سے دی گئی درخواست میں یہ موقف اختیار کیا گیاکہ پی اے ٹی کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری اپنی تقاریر میں کارکنوں کو اشتعال دلا رہے ہیں۔ فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ طاہرالقادری کے اس بیان کہ 15 کارکنوں کے بدلے 15 پولیس اہلکاروں کوقتل کردو، کے بعد دو اہلکاروں کو زخمی کردیاگیا۔وزارت داخلہ سے استدعا کی گئی کہ طاہرالقادری عوام کو خانہ جنگی کی طرف لیجارہے ہیں۔