فخر الدین جی ابراہیم کو سانس لینے میں دشواری ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا

کراچی (وقائع نگار) سابق الیکشن کمشنر آف پاکستان فخر الدین جی ابراہیم کی ناسازی طبع کے باعث اچانک نجی ہسپتال داخل کر دیا گیا ہے۔ فخر الدین جی ابراہیم کو سانس لینے میں شدید دشواری کا سامنا تھا جس کی وجہ سے ان کو پہلے وہیل چیئر پر اور پھر سٹریچر اسپتال کی ایمرجنسی میں لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کے سانس کو ہنگامی بنیادوں پر طبی امداد کے ذریعے بحال کرنے کے اقدامات کیے۔ ڈاکٹروں کی دوسری ٹیم نے فخر الدین جی ابراہیم کے مختلف اقسام کے 18 ٹیسٹ کیے جن میں سینے کا ایکسرے، خون کے مختلف ٹیسٹ، ای سی جی اور دل کے عارضے سے متعلق ٹیسٹ شامل ہیں۔ اس دوران فخر الدین جی ابراہیم کے فیملی ڈاکٹر بھی اسپتال پہنچ گئے۔ بروقت طبی امداد سے فخر الدین جی ابراہیم کی طبیعت بتدریج بہتر ہو رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...