وزیراعظم بڑے پن کا مظاہرہ کریں عمران، قادری اور عوام کے مطالبات سنے جائیں: الطاف

لندن (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ بگڑتے ہوئے حالات ٹکرائو، تصادم اور مار پیٹ کا نہیں بلکہ افہام و تفہیم کا تقاضا کرتے ہیں  حکومت اور اپوزیشن سے اپیل ہے کہ بات چیت کے دروازے بند نہ  کریں مسائل افہام و تفہیم سے حل کریں۔ غیر آئینی اقدامات اور محاذ آرائی سے گریز کریں لندن سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ دونوں جانب سے ضد اور اپنی اپنی بات پر اڑے رہنے سے مسائل بڑھ رہے ہیں۔ وزیراعظم پر زیادہ ذمہ داری ہے وہ بڑے پن کا مظاہرہ کریں اور بات چیت میں پہل کریں عمران خان، طاہر القادری اور عوام کے مطالبات سنے جائیں۔ محاذ آرائی سے پرہیز کریں  حکومت اور اپوزیشن ضد اور ہٹ  دھرمی پر قائم رہے تو ملک و قوم کیلئے سودمند نہیں ہوگا۔ خواہش ہے حکومت اور اپوزیشن ایک دوسرے کیلئے نرم گوشہ پیدا کریں  چاہتا ہوں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان بات شروع ہو اور مثبت نتیجے پر پہنچیں رابطہ کمیٹی  حق پرست ارکان پارلیمنٹ اور تنظیمی عہدیداران حالات پر گہری نظر رکھیں۔ دریں اثناء الطاف حسین نے عوامی  مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید سے فون پر رابطہ کرکے لال حویلی پر مسلح عناصر کے حملے کی مذمت کی اور کہا کہ حکومت ایسی حرکتوں سے باز آ جائے اور ظلم و ستم کا راستہ بنانے کی بجائے افہام و تفہیم سے کام لے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...