وزیراعظم آج رات 8 بجے قوم سے خطاب کرینگے

Aug 12, 2014

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم نوازشریف آج قوم سے خطاب کرینگے۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی عرفان صدیقی نے بتایا  وزیر اعظم اپنے خطاب میں سیاسی صورتحال پر حکومتی حکمت عملی کا اعلان کرینگے اور قوم کو اعتماد میں لینگے اور قوم کو افہام و تفہیم کیلئے کی جانے والی حکومتی کاوشوں سے آگاہ کرینگے۔ ذرائع کے مطابق لاہور میں ہونیوالے اعلیٰ سطحی اجلاس میں مرکزی رہنماؤں کی مشاورت کے بعد وزیراعظم نے قوم سے خطاب کا فیصلہ کیا۔ وزیراعظم رات 8 بجے قوم سے خطاب کرینگے۔ مریم نواز نے اپنے ٹویٔٹر اکاؤنٹ پر تصدیق کی ہے کہ وزیر اعظم آج قوم سے خطاب کرینگے

مزیدخبریں