15 اگست کو بھارتی یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے: حریت قیادت کی اپیل

سری نگر( اے این این ) مقبوضہ کشمیر کی حریت قیادت نے15 اگست کو بھارتی یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت جب تک جموں کشمیر پر جبری طور پر قابض ہے، اس کو اس ریاست کی حدود میں اپنا جشن منانے کا کوئی اخلاقی حق نہیں پہنچتا ٗ کشمیری عوام  15 اگست کو یوم سیاہ کے  موقع پر  اپنے گھروں پر سیاہ پرچم لہرائیں۔ اپنے ایک بیان میں حریت چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا کہ بھارت کے لوگوں نے اپنا حق آزادی حاصل کرنے کیلئے خود انگریزوں کے خلاف جدوجہد کی اور علم بغاوت بلند کیا۔بھارت مقبوضہ کشمیر پر جبری طور پر قابض ہے، ہڑتال کرکے بھارتی حکمرانوں کو انکے وعدے یاد دلانا چاہتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...