رواں ماہ کے آخری ہفتے صدر پی ایچ ایف اختررسول کے مستعفی ہونے کا امکان

لاہور (نمائندہ سپورٹس) رواں ماہ کے آخری ہفتے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس بلائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر چودھری اختر رسول موجودہ حکومت کی ہاکی فیڈریشن سے بے رخی، قومی کھلاڑیوں کے ساتھ حکومت کے ناروا سلوک، قومی کھیل کو مسلسل نظر انداز کئے جانے اور وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کی خواہش پر مستعفی ہونے کا اعلان کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اختر رسول ان دنوں اپنی فیڈریشن کی دو سالہ کارکردگی پر ایک رپورٹ تیار کر رہے ہیں۔ جس میں وہ گزشتہ دو سال میں قومی ٹیم کی کارکردگی، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مسائل اور کھلاڑیوں کے مطالبات شامل کریں گے۔ اختر رسول بحیثیت کوچ بھی اپنی کارکردگی کو رپورٹ کا حصہ بنانے کی خواہش رکھتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر قومی کھیل کی بہتری اور اس کے جائز مقام اور وقار کی بحالی کے لئے بھی حکومت کو تجاویز دیں گے۔ پی ایچ ایف کے صدر کی رپورٹ کے اہم نکات میں تعلیمی اداروں میںکھلاڑیوں کے داخلوں کی تعداد کو بڑھانے، حکومتی اداروں اور بنکوں میں ہاکی پلئیرز کی مستقل نوکریاں، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ساتھ حکومت کو مستقل تعاون اور ملک میںکھیل کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر کرنے کے لئے تجاویز شامل ہوں گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...