اوورسیز پاکستانیوں کے بچوں کیلئے میڈیکل کالجوں میں اوپن میرٹ کی 76 سیٹیں مختص

لاہور (نیوز رپورٹر) مشیر وزیراعلیٰ برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر سرکاری میڈیکل کالجوں میں اوورسیز پاکستانیوں اور دوہری شہریت کے حامل پاکستانیوں کے بچوں کے سیلف فنانس پر داخلوں کیلئے مختص 76 سیٹوں پر داخلہ اب اوپن میرٹ کی بنیاد پر ہوگا اور مذکورہ 76 سیٹیں صرف دیار غیر میں مقیم پاکستانیوں کے بچوں کیلئے مختص ہوں گی۔ اوورسیز پاکستانیوں کے بچے مذکورہ سیٹوں پر داخلہ کیلئے 20اگست تک درخواستیں دے سکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بات اوورسیز پاکستانیوں اور دوہری شہریت کے حامل پاکستانیوں کے بچوں کے سرکاری میڈیکل کالجوں میں داخلہ پالیسی کے بارے میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...