قصور (نوائے وقت رپورٹ) قصور ویڈیو سکینڈل کے بعد نوجوان سے اجتماعی زیادتی کا کیس سامنے آگیا۔ قصور ہی کے دوسرے گائوں بگری کے نوجوان سے اجتماعی زیادتی کا مقدمہ بھی سامنے آیا ہے۔ تھانہ صدر قصور میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایف آئی آر میں نفیس نامی نوجوان کے والد نے مؤقف اختیار کیا کہ میرے بیٹے سے 4 افراد نے اجتماعی زیادتی کی۔ ملزمان مقدمہ واپس لینے کیلئے جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔
قصور کے گائوں بگری میں بھی نوجوان سے اجتماعی زیادتی کا کیس سامنے آگیا
Aug 12, 2015